• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان جاری

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے، صوبے کے چار اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 22 مریض صحت مند ہوگئے۔ صوبے میں کورونا کے صرف 1379مریض زیر علاج ہیں، جن میں زیادہ تر مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو 605 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے 4 اضلاع میں 35 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11956ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 22 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10437ہوگئی ہے جبکہ 1379 مریض زیر علاج ہیں، 843 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔

تازہ ترین