• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پھنسے400 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کئے،عالمگیر ٹرسٹ

کراچی (پ ر)عالمگیر ویلفئر ٹرسٹ کے تحت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے وطن واپسی کے منتظر 400سے زائد پاکستانیوں کو10نجی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعےپاکستان پہنچادیا گیا،یہ پاکستانی انتہائی خستہ حالت میں تھے جبکہ ایک فرد پر 50سے 60 ہزار روپے کے اخراجات آرہے ہیں،ادارے کے نمائندوں نے نہ صرف ان کے ٹکٹ کےانتظامات کئے بلکہ انہیں تحائف ،چاکلیٹ،کمبل اور مردانہ و زنانہ سوٹس بھی فراہم کئے،ادارے کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عالمگیر ویلفئر ٹرسٹ کی مختلف بسیں انہیں ایئر پورٹ سے ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ تک لے جاتی رہیں جہاں سے یہ افراد اپنے اپنے علاقوں کو جاتے رہے، اور رجسٹریشن کے بعد انہیں کرایہ بھی دیا گیا،اس تمام کارروائی میں مخیر افراد نے ادارے کا بھر پور ساتھ دیا۔
تازہ ترین