• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سائرہ پیٹر کی عالمی ریکارڈ بنانے والے بچے سے ملاقات

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی لندن ہائی کمیشن آف پاکستان میں 10 برس کے قابل فخر پاکستانی نادوب گل سے ملاقات ہوئی۔

نامور اوپیرا اسٹار نے ایک منٹ میں ریاضی کے 196 سوالات کے جوابات کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر نادوب گل کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع ان کا کہنا تھا کہ اس بچے نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ ورلڈ گنیز بک میں اپنا درج کروالیا ہے، بہ حیثیت پاکستانی میں اس بچے کے غیر معمولی کارنامے پر بے حد خوش ہوں۔ 

نادوب کے والدین نے سائرہ سے کہا کہ وہ ایک دراز عرصے سے سائرہ کے فین ہیں اور انہیں باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر فالوکر رہے ہیں، ان کے لیے یہ ملاقات کسی تعبیر خواب سے کم نہیں ہے۔

بعدازاں انہوں نے سائرہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ مینارٹی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گلوکارہ سائرہ پیٹر نے پاکستان کے نامور شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی فارسی غزلیں اپنی آواز میں پیش کرکے محفل میں رنگ جما دیا۔

تازہ ترین