• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی وسط مغربی ریاستیں طوفان کی زد میں آگئیں

امریکا کی وسط مغربی ریاستیں طوفان کی زد میں آگئیں


یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حدخوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کر جائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں الینوائے، نیبراسکا، آئیووا، انڈیانا، وسکونسن ’Derecho‘ نامی طوفان کی زد میں آگئے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اُکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے جس کے باعث ہزاروں شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

اس کے علاوہ بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ 

تازہ ترین