• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کو مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی


مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں روز ویلٹ ہوٹل کو مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظور ی دی گئی ہے۔ جبکہ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں سارک کوویڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

تازہ ترین