پشاور (نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم عمران خان کی پشاور آمد ، بی آر ٹی بس منصوبے کے افتتاح کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا بی آر ٹی روٹ پر پشاور پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈی پولیس ، اور بی ڈی یونٹ کے 500 اہلکار تعینات ہو نگے جبکہ چمکنی موٹروے کے قریب ممکنہ طور پر وزیر اعظم کی لینڈنگ کے لئے ہیلی پیڈ بھی بنا یا گیا ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس ایس پی آپریشن ، ایس پی سکیورٹی ، اور ایس پی رورل نے چمکنی اسٹیشن جا کر انتظامات کو حتمی شکل دے دی، وزیر اعظم جس بس میں سفر کریں گے اس بس کو بھی بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیموں سے چیک کروا لیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ٓاج پشاور دورے پر ٓائیں گے جہاں وہ چمکنی اسٹیشن سے بی ٓار ٹی بس منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد بس میں ایک اسٹیشن تک ممکنہ طور پر سفر بھی کریں گے ، پولیس حکام کے مطابق موٹر وے ناردرن بائی پاس ، چمکنی ، حاجی کیمپ ، گلبہار ، فردوس چوک ، قلعہ بالا حصار ، تک روٹ کو مکمل طور پر سیل کیا جائیگا ، جبکہ حیات ٓاباد کارخانو اسٹیشن پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں وزیر اعظم ٓامد ، گورنر ہاوس ، سی ایم ہاوس خصوصی ٹریفک اسکواڈ کی تعیناتی ہوگی۔