• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم اپنے وطن کی ترقی وخوشحا لی کیلئے یکجا ہے، عنایت اللہ کاسی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہرسال یومِ آزادیِ پاکستانی شہریوں میں وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی ،امن و سلامتی ، پیار و محبت سے بھر ے ہوئے جذبات کے ساتھ آزادی کی خوشیوں کو منانے کا نیا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ یہ بات سابق صوبائی وزیر عنایت خان کاسی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ 14اگست1947ء پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دِن ہے جب پاکستان دُنیا کے نقشے پر ایک ستارے کی مانند چمکا۔ پاکستانی شہری اِسی ستارے کی روشنی میں اپنے پیارے وطن کی ترقی اور خوشحا لی کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے یکجا ہیں۔پاکستان کے جشنِ آزادی کے مُبارک اور بابرکت موقع پر میں تمام حکومتی عہدے داران، سیاسی ،مذہبی و عسکری قیادت ، سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ممبران ،پریس اور تمام اہلِ وطن کو دِلی مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہیہ دِن ہماری زندگیو ں میں آزادی حاصل کرنے کے جذبات اور احساسات کو اُجاگر کر دیتا ہے ۔ہمیں پاکستان کے یومِ آزادیِ کے موقع پر خدائے رحیم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ جس نے ہمیں ایک آزاد اور پیارا ملک پاکستان عطا کیاہے جو ہمیں آسانی سے نہیں بلکہ ان گنت لوگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔ آج کا دن اُن تمام عظیم شہیدوں کو بھی یادرکھنے اور اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور اپنی جانیں مُلک کی آزادی پر نچھاور کردی۔
تازہ ترین