آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

والدین کو فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرانے کا حکم


سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کورونا وائرس کی وباء کے دوران فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز 20 فیصد رعایت کے قانون پر عمل درآمد کرائیں، والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ شکایات ملنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے عدالتِ عالیہ کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد

سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید