• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2019-20 میں بجٹ خسارہ 8.1فیصد رہا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019-20 کے دوران بجٹ خسارہ 8.1 فیصد ،جبکہ کل اخراجات 9648 ارب روپے سے زائد رہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ برس کل آمدن 6272 ارب روپے رہی، 2019-20 میں بجٹ خسارہ 3376 ارب روپے سے زائد رہا، جبکہ گزشتہ برس کل ٹیکس آمدن 4747 ارب روپے سے زائد رہی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس صوبوں کی آمدن 413 ارب روپے سے زائد رہی، 2019-20 میں نان ٹیکس آمدن 1524 ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ برس کل جاری اخراجات 8532 ارب روپے سے زائد رہے۔

اس کے علاوہ 2019-20 میں سود کی ادائیگیوں پر2619 ارب روپے خرچ کیے گئے، گزشتہ برس دفاع پر 1213 ارب روپے سے زائد خرچہ کیا گیا، 2019-20 میں اندرونی ذرائع سے 2480 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ برس بیرونی ذرائع سے 895 ارب روپے لیے گئے، 2019-20 میں ایف بی آر نے 3997 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔

تازہ ترین