• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ قتل کیس: عدالت کا استغاثہ کو ہر سماعت پر 5 گواہ پیش کرنے کا حکم

نقیب اللّٰہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کو ہر سماعت پر 5 گواہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر احمد اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہ جہانگیر شہزاد کو منحرف قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

گواہ نے عدالت کو  بتایا کہ پولیس مقابلے کا میمو میں نے سابق ایس ایچ او امان اللّٰہ مروت کے کہنے پر بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مقابلے کے بعد جائے وقوع پر پہنچا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں میڈیا کی گاڑیوں کو لے کر موقع پر پہنچا اور راؤ انوار کا قافلہ میرے آگے تھا۔

عدالت نے استغاثہ کو ہر سماعت پر 5 گواہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین