سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق سرکلر ریلوے پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام ایف ڈبلیو کو دینے کی سندھ حکومت کی تجویز منظور کرلی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکلر ریلوے کے لئے ٹریک بچھانے کا کام جاری رکھا جائے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹریک کے دونوں اطراف باڑ لگائی جائے۔
عدالتی حکم نامے میں ایف ڈبلیو کو ریلوے کے لیے انڈرپاسز کی تعمیرکا کام چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔