• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اپنے اور اہلیہ کے بارے میں تلخ تبصروں پر دلبرداشتہ

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دنیا بھر میں عوامی سطح پر انتہائی مقبول شخصیات میں شامل ہیں، لہٰذا قدرتی طور پر اسی وجہ سے دونوں انٹرنیٹ پر ظاہر ہونے والے تلخ ریمارکس کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔

ایک جانب ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت مثبت انداز میں سراہا جاتا ہے تو وہیں اس شاہی جوڑے کو آن لائن نفرتوں اور تلخیوں کا بھی سامنا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین اومڈ اسکوبی اور کیرولین ڈیورنڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوئے جب انھوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے بارے میں منفی تبصرے پڑھے۔

دونوں مصنفین کے مطابق جب سسیکس کاؤنٹی کے اس جوڑے نے 2019 کے سیزن میں اپنی تعطیلات شاہی خاندان کے دیگر افرد کے بجائے  کینیڈا کے جزیرے وینکوور میں گزارنے کا فیصلہ کیا تو میڈیا میں اس حوالے سے سخت تنقید شروع ہوگئی۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صورتحال پر شہزادہ ہیری بہت دکھی ہوئے اور انھیں یہ سخت ناگوار لگا۔ بالخصوص تبصروں والی جگہ پر تو بعض نہایت ہی تکلیف دہ ریمارکس موجود تھے۔

تازہ ترین