• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل پاکستان کے نام

سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔

گوگل نے اس بار اپنے ڈوڈل میں بلوچستان میں واقع ’خوجک سرنگ‘ کو ڈیزائن کیا ہے جس میں نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں تاریخی مقام خیبر پاس کو دکھایا تھا۔ 

تازہ ترین