• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 2 افراد قتل، ایک شخص کمرے میں مردہ پایاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 4 افرادجان کی بازی ہارگئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ قاسم آبادمیں لین دین کے تنازع پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اور دوسرے کوزخمی کردیاگیا۔پولیس کوراجہ کامران شریف نے بتایاکہ ملک نعیم نے میرے 30سالہ بھائی فرحان شریف پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ سعیدعرف مرشدنے اپنے پسٹل سے یاسر محمود پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا، بعد ازاں میرا بھائی فرحان شریف ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ کہوٹہ کو پروین اختر نے بتایاکہ میری طلاق یافتہ بیٹی زاہدہ پروین پر میرے بیٹےعابد حسین نےڈنڈے کے وارکئے جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ محلہ نورانی میں 42سالہ نویدعلی اپنے بیڈپرمردہ پایاگیا۔پولیس کے مطابق اس کے بھائی نے بتایاکہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلاتھابظاہرایسامعلوم ہوتاہے کہ سوتے میں اس کی موت واقع ہوگئی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدمیت ورثاکے حوالے کردی ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 3اگست کوماربل فیکٹری روڈپر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 25سالہ ظہور احمد ہسپتال میں دم توڑگیا۔دریں اثناءتھانہ وارث خان کے علاقہ میں امتیاز مسیح کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔
تازہ ترین