• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ایک ہوکرملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرناہوں گے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی( جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام ”پاکستان کے قیام کا مقصد“کے عنوان سے سیمینار ہوا، جس میں جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر ،حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ 14اگست کا دن وطن عزیز کے حصول کے لیے ہمیں بزرگوں کی جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بے مثال قربانیاں دے کر یہ خطہ وطن اس لیے حاصل کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی قدم اٹھانے کا عہد کرنا چاہیے ،مزیدبرآںعلامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ 14اگست پاکستانی قوم کےلئے تجدید عہدوفاکادن ہے۔بحیثیت قوم ہمیں ایک ہو کر ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرناہوں گے ۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے یوم ا ٓزادی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے، کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت پاکستان کے سربراہ مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا ہے کہ اہل سنت کے تمام مکاتب فکر آج پورے جوش و خروش کیساتھ یوم آزادی منائیں گے اور ملک بھر میں دینی مراکز اور دینی مدارس میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی ۔
تازہ ترین