• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارِ اقبال پر تبدیلیٔ گارڈز کی تقریب کا انعقاد

پاکستان بھر میں آج تہتر واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج پاکستان کا تہتر واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے۔

یومِ آزادی شایانِ شان انداز سے منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔

لاہور میں صبح سویرے مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور ہیں۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے اس موقع پر مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیئے۔

تازہ ترین