• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ربا ہو‘ گانا آج سے 11 سال قبل  تیار کیا تھا، شیزان


بھارتی نئی فلم سڑک 2 کے ٹریلر کے پیچھے سنائی دینے والا گانا ’ عشق کمال‘ پاکستانی گانے کی ہو بہو کاپی نکلا۔

بھارتی فلم سڑک2 آج سے 20 سال پہلے بنائی جانے والی فلم ’سڑک‘ کا سیکوئیل ہے، اس فل کو بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا اور فلم کے مرکزی کرداروں میں سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم سڑک2 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا ہے، ویڈیو شیئرنگ کمپنی یوٹیوب پر اس کے ریلیز ہونے کے بعد اس فلم کے ٹریلر پر ابھی تک 445 ہزار لائکس اور 8.3 ملین ڈس لائکس لاکھ آ چکے ہیں ۔

فلم سڑک2 پر اقربا پروری کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید جاری ہے۔

اب فلم سڑک2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا بھی پاکستانی 11 سال پرانے گانے کا چربہ نکلا ہے۔

پاکستانی ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سڑک 2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا ’عشق کمال‘ اُن کے 11 سال قبل پروڈیوس کیے گانے ’ربا ہو‘ کا چربہ ہے۔

شیزان سلیم نےانٹرنیٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دونوں گانوں کو ایک ساتھ سنواتے ہوئے ثبوت دیا ہے کہ ہ اُن کے گانے کا چربہ ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ربا ہو گانا آج سے 11 سال قبل اپنے ایک دوست زید خان کے لیے تیار کیا تھا جو کہ اب ہوبہو میوزک کے ساتھ بھارتی فلم میں سنائی دے رہا ہے ۔

شیزان کی جانب سے انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بعد سے پاکستانی اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھٹ خاندان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین