آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انجن آلتان کی پاکستانی سفارتخانہ آمد، پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک ڈرامے ” ارتغرل “ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ” انجن آلتان دوزیاتان “ پہلے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم اب پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ایسی ہی ایک خبر ترکی کے شہر استنبول میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے بھی سنا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتکار بلال خان پاشا نے ترک اداکار کو سفارتخانے مدعو کیا جہاں انہوں نے ملاقات کی اور ساتھ ہی انجن آلتان نے پاکستانیوں کیلئے جشن آزادی کی مناسب سے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ۔

پاکستانی سفارتکار بلال خان پاشا نے انجن آلتان کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ” ترک اداکار جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ، یوم آزادی کے موقع پر انجن آلتان کی جانب سے محبت کے اظہار پر شکر گزار ہیں ۔“ 

ترک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘

ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے انجن آلتان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بطور تحفہ ایک کتاب بھی پیش کی۔

دل لگی سے مزید