• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذمہ داری کسی کی بھی ہو،کراچی کے مسائل ہم حل کرینگے، بلاول بھٹو

ذمہ داری کسی کی بھی ہو کراچی کے مسائل ہم حل کرینگے، بلاول بھٹو


کراچی(این این آئی/نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ صوبوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جائز حق نہیں مل رہا، پیپلزپارٹی سندھ کے دارالحکومت اور اس کے عوام کے ساتھ مخلص ہے، ذمہ داری کسی کی بھی ہو لیکن ہم نمائندے بن کر مسائل حل کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک بیان سے کام نہیں ہوتا بلکہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ملیر میں نیبرہڈ منصوبے کا 30 ستمبر کو افتتاح کرینگے۔وہ سندھ سیکرٹریٹ کے قریب پیپلزاسکوائرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزرا سعید غنی ، سید ناصر شاہ ، مشیر مرتضی وہاب ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، صوبائی سکر یٹریز نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ورلڈ بینک گروپ کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے بین ایسن اور اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی کے نمائندوں نے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق پیسے نہیں دے رہا، اب ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر انفرااسٹرکچر کو بہتر بنارہے ہیں، پیپلز اسکوائر کراچی کے عوام کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔

تازہ ترین