• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای ایئر پورٹس،پاکستانیوں کیلئے آئی سی اے کی منظوری چیک کرانالازمی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) متحدہ عرب امارات میں ائرپورٹس پر پاکستانی مسافروں کو روکنے کے واقعے پر امارات حکام نے پی آئی اے کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مسافروں کیلئے آئی سی آے کی منظوری چیک کرانالازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے پی آئی اے کو وضاحت موصول ہوگئی ہے اور تمام پاکستانی جو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اتریں گے ان کیلئے آئی سی اے کی منظوری لازمی ہوگی جس کی معلومات آئی سی اے ویب سائٹ سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ اس سے قبل ایک ہدایات نامہ ابو ظہبی حکام سے جاری کیا گیا تھا جس میں آئی سی اے منظوری کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ تاہم گزشتہ دو روز کے دوران پی آئی اے اور ائیر بلیو کی پروازوں پر مسافروں کو بغیر آئی سی اے منظوری کے سوار کرانے سے ائیر لائنز کو منع کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین