• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل پرہیومن رائٹس واچ کااقدام قابل تحسین ،پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سےتین حریت پسندوں کے ماورائے عدالت قتل پر ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے آزادانہ انکوائری کے مطالبہ کا خیر مقدم کرتےہیں۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے جولائی 2020میں جعلی مقابلے میں3سویلینز کے ماورائے عدالت قتل پرہیومن رائٹس واچ کا اقدام قابلِ تحسین ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کے مطالبے پر اس کا ساتھ دیں ۔ جس میں ہندوستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آفسپا جیسے استحصالی قوانین کو ختم کرے اور حالیہ قتل وغارت کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے۔

تازہ ترین