• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا یوم آزادی،مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست بھرپور انداز میں منایا گیا، کشمیریوں نے تمام بھارتی پابندیاں توڑ دیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے سبزہلالی پرچم کے ساتھ پریڈ کی اور جیوے جیوے پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے.

واضح رہے کہ 14 اگست کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور وادی کو مکمل سیل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین