• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا اسرائیل سے معاہدہ کا فیصلہ امت مسلمہ کا فیصلہ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کمزور مسلمان ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، یو اے ای کا فیصلہ امتِ مسلمہ یا عرب دنیا کا فیصلہ نہیں ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر ردِ عمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ معاہدہ فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کی نفی کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کمزور مسلمان ممالک کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ یو اے ای کا فیصلہ امتِ مسلمہ یا عرب دنیا کا فیصلہ نہیں ہے۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوم کے سامنے واضح پلان رکھنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن کو لائحہ عمل دینے کی ضرورت ہے۔

فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم کسی مایوسی کا شکار نہیں ہیں، نئے انتخابات کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ یہ کیا گیا تھا کہ مارچ میں اس حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ نئی تحریک کی طرف جانے پر کوئی اعتراض نہیں، یکسوئی کے ساتھ قوم کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن باچا خان مرکز پہنچے تھے جہاں انھوں نے میاں افتخار حسین سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

تازہ ترین