• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلی، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سریش رائنا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مہندر سنگھ دھونی نے کھیل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کےمطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئٹی میچوں کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے 6 سال قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 350 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً  بعد ہی بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

سریش رائنا نے بھی سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔

بھارتی بلے باز نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین