اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل دیا گیا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کرینگے۔ نوازشرزیف نے درخواست میں کہاکہ احتساب عدالت کی کارروائی، اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔نواز شریف کے مطابق نیب بلاجواز نواز شریف اور اہلخانہ کو ٹارگٹ کررہا ہے، نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بیرون ملک علاج جاری، نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین، ہیومن رائٹس واچ نیب کی بے بنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔