کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ پاکستانی سیاست کچھ عرصے سے جمود کی حالت میں لگ رہی تھی مریم نواز کی پیشی کی بعد کچھ ہلچل ہو رہی ہے۔
کیا مریم نواز مسلم لیگ ن کے لئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کی سیاست میں آنے سے مسلم لیگ نون کو زیادہ فائدہ ہوا ، مریم نواز سیاست میں ناکام تھیں ناکام ہیں اگر وزیراعظم بھی بن گئیں تو ناکام ہی رہیں گی۔
سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ سیاست میں اگر مریم نواز یا نوازشریف نہیں ہوتے توظاہر ہے شہباز شریف نے تو سیاست کرنی ہی نہیں تھی ہاں انہیں شاید حکومت کرلینی تھی ان کو فٹ کیا جاسکتا تھا وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں۔
شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ نون کا ووٹر نہیں کھڑا ہاں البتہ نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ کھڑا ہے۔