• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے ساجد میر کی ملاقات، نیب پیشی پر واقعہ کی مذمت

مریم نواز سے ساجد میر کی ملاقات، نیب پیشی پر واقعہ کی مذمت 


لاہور (نمائندہ جنگ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے وفد نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی،ملاقات میں ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریمعلامہ ابتسام الٰہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبد الرشید حجازی اور کاشف نواز رندھاوا سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔پروفیسر ساجد میر نے مریم نواز سے نیب پیشی کے موقع پر پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کی شدید مذمت کی۔ ساجد میر نے مریم نوازسے ان کے والد نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اُمہ کی مشاورت کے بغیر فلسطینیوں پر مظالم کے خاتمے کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کو خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین