• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زابل میں طلباء کی لاشوں کی بیحرمتی ظلم کی انتہا ہے‘جمعیت ن کوئٹہ (آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی‘ صوبائی ڈپٹی کنوینر عبیداللہ حقانی ‘مولوی رحمت اللہ حقانی و دیگر نے کہا ہے کہ زابل میں شہید طلباء کی لاشوں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اورانسانی حقوق کی علمبردار قوتوں کی خاموشی پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زابل میں شہید طلباء کی لاشوں کی بے حرمتی ظلم و بربریت کی انتہا ہے، ان مظالم نے چنگیر خان اور ہلاکو خان کی روح کوبھی شرما دیا ۔انہوں نے کہا کہ درندہ صفت افراد نے افغانوں کی نسل کشی میں استعماری اور سامراجی قوتوں کا ساتھ دے کر لاکھوں افغانوں کے قتل میں برابر کے شریک رہے حتیٰ کہ خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کیا یہ ظلم نظر نہیں آیا اب انہوں نے کیونکر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

نوجوان نسل کو کتاب دوستی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا‘شاہ محمدجتوئی کو ئٹہ (خ ن) الیکشن کمیشن کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے شہدائے08اگست پبلک ڈیجیٹل لائبریری کوئٹہ کا دورہ کیا شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ علی احمد کاکڑ نے لائبریری میں موجود سہولیات کے بارے میں انہیں آگاہ کیاشاہ محمد جتوئی نے سہولیات کا جائزہ لیا اور طالب علموں سے بھی بات چیت کی اس موقع پر شاہ محمد جتوئی نے فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو کتاب دوستی اور لائبریریوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔علم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے اس لائبریری سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔ شاہ محمد جتوئی نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں میں ان کی مدد کریں تاکہ علم کی شمع بجھ نہ سکے۔
تازہ ترین