• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور

[embed_video1 url=https://g7mng6rporv3-hls-push.5centscdn.com/mp4/raw/618170699300 /combined.smil/playlist.m3u8style=center 5cent=1]
توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور


نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون کاکہنا ہے کہ عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے تک نوازشریف کےخلاف کارروائی نہ کرنے کی ہماری درخواست منظور کرلی ہے۔

جج احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ 25 اگست کو دیکھیں گے، اس وقت تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آجائے گا۔

اس کے بعد احتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک کارروائی روک دی اور کہا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہم نےنواز شریف کو اشتہاری قرار دینےکے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے عدالت کوبتا دیا ہےکہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک نوازشریف کےخلاف کارروائی نہ کی جائے، جس پر عدالت نےہماری درخواست منظور کرلی ہے۔

جہانگیر جدون کاکہنا تھا کہ عدالت نے 25 اگست تک توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی ۔

بیرسٹر جہانگیر جدون کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے آرڈرز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل ڈویژن بینچ آج ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، لہذا ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

احتساب عدالت نے آج کی سماعت کے لیے نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسی ریفرنس میں حتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو فون کال کرکے کہا کہ عدالت پیش ہونے کے لیے آجائیں۔

اس موقع پر عدالے کی جانب سے آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین