• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی کا مداحوں کیلئے حوصلہ افزا پیغام

پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر مستقبل سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری سےتعلق رکھنے والی اداکارہ مایا علی آج کل چھٹیاں گزانے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، مایا علی خوبصورت نظاروں کے درمیان انجوائے کرتے ہوئے اپنی تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں ۔


مایا علی اپنی نئی تصاویر کے ساتھ معنی خیز اور حوصلہ افزا پیغامات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں ۔

انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مثبت مستقبل سے متعلق کیپشن میں لکھا کہ ’جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں۔‘

مایا علی کی اس پوسٹ پر پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے مایا کے ساتھ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Go where you feel most alive..

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on


مایا علی نے ایک اورتصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے عقب میں خوبصورت نیلا آسمان اور بادل نظر آ رہے ہیں، اس تصویر پر مایا علی کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا کہ ’ ہمیشہ وہاں جائیں جہاں آ پ سب سے بہتر زندگی محسوس کر یں۔‘

تازہ ترین