• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پیٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم


سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں سرکاری اراضی پر 2 پیٹرول پمپس سے قبضہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ 30 ہزار سالانہ کرایہ پر این ایچ اے نے گرین بیلٹ پر پمپس بنوا دیے۔

انھوں نے استفسار کیا کہ گرین بیلٹ کی زمین پیڑول پمپ کے لیے کیسے الاٹ ہوگئی؟

سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے کو زمین کاروبار یا دھندے کے لیے نہیں ملی۔

انھوں نے مزید ریمارکس دیے کہ سرکار کی زمین کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سپریم کورٹ نے 4 ہفتوں میں پنجاب حکومت سے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین