لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نےکہاہےکہ انصاف گھرکی دہلیزپرملناعوام کاحق ہے،ججز اوروکیل سائلین کے کیسز جلد نمٹانے کی کوشش کریں، صارفین کی عدالت کو کچہری میں ہونا چاہئے اس کی منتقلی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان وکلاءکے لئے ان کے چمبرز کیلئے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو کورٹس میں اس کیلئے دستیاب موزوں جگہ کی نشاندہی کیلئے لیٹر لکھا جاچکا ہےاورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سیالکوٹ کی جانب سےمجوزہ جگہ کے بارےمیں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیالکوٹ ان کوآج ہی رپورٹ بھجوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر نوجوان وکلاءکو کلائنٹ سےملنے ،کیس کی تیاری اوردستاویزات کوسنبھالنے کیلئے آفس نہیں ہوگا تو وہ عدالتوں میں بہتر انداز میں پیش نہیں ہوسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ” اقبال ہال “ میں بار اور بینچ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔