لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ناصر جٹ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں ہوائی فائرنگ کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر ملزم کو گرفتار کر کے آٹومیٹک گن اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔