امریکا میں موجود برطانوی شاہی خاندان کے سابق اراکین میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری ان دنوں ہالی ووڈ کی چند بڑی میڈیا کمپنیوں سے بات چیت میں مصروف ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں میڈیا کمپنیوں کے مالکان سے اپنے خفیہ پروجیکٹس پر گفت و شنید کررہے ہیں اور امکان یہی ہے کہ جلد ہی وہ ہالی ووڈ میں کام شروع کردینگے۔
ایک امریکی میڈیا ادارے ورائٹی کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس انتہائی خاموشی کے ساتھ مختلف میڈیا اداروں جن میں کہ این بی سی یونیورس شامل ہے، سے اپنے آئیڈیاز پر مبنی پروجیکٹ کے حوالے سے اس سال جون سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
دونوں مشترکہ طور پر کچھ غیر اعلانیہ شوز پروڈیوس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میگھن اب اداکاری کی جانب واپس آنے کا منصوبہ نہیں رکھتیں۔
ماضی میں ڈچز آف سسیکس نے ڈزنی نیچر پلس ڈاکومینٹری ایلیفنٹ جو کہ ڈزنی پر اسٹیریمنگ ہوئی میں اپنی وائس (صوتی) کا استعمال کرچکی ہیں۔
دوسری جانب شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے آئندہ آنے والے ڈاکومینٹری رائزنگ فینکس میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں جو کہ پیرالمپک گیمز کے بارے میں ہے۔
اس ڈاکومینٹری کے ٹریلر میں انویکٹس گیمز کے بانی شہزادہ ہیری نے کہا کہ اسپورٹس (کھیل) کے علاوہ دنیا میں اور کوئی ایسی چیز نہیں جو آپکو تاریکیوں سے نکال کر دوبارہ زندگی کی طرف واپس لائے۔
شہزادہ ہیری نے اسکے علاوہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ اوپرا ونفرے کے ساتھ بھی شراکت کی ہے اور وہ ایپل ٹی وی پلس سیریز جو کہ ذہنی صحت کے حوالے سے اس میں آئندہ برس حصہ لیں گے۔
اس سے قبل شہزادے نے انکشاف کیا تھا کہ انکے اور اوپرا ونفرے کے درمیان کئی میٹنگز ہوچکی ہیں، اور اب شو کے مرکزی موضوع پر ماہرین سے آرا لینا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حقائق اور سائنس موجود ہے اور ہم اس قابل ہیں یہ سب کچھ جان سکیں۔