• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس، عمر اکمل نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل نے ڈیڑھ سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف لوزان میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔قبل ازیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ہفتے عمر اکمل کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔۔پی ایس ایل 2020 سے قبل بکیز کے رابطوں سے متعلق بروقت آگاہ نہ کرنے پر عمراکمل کو 18 ماہ کی سزا کا سامنا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے عمر اکمل کی اپیل پر سزا کو 36 سے کم کر کے 18 ماہ کرنے پر سوئٹزر لینڈ کی عدالت میںاپیل دائر کی ہے۔ بورڈ کے لیے ایک کرکٹر کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ تکلیف دہ تھا مگر اندرونی اور بیرونی قانونی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ضروری سمجھتے ہیں۔بدھ کو عمر اکمل نے موقف اختیار کیا کہ ڈیڑھ سالہ پابندی کو ختم کیا جائے ۔کیس کے دوران مجھے انصاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔عمراکمل کےوکیل خواجہ عمیض کا کہنا ہے کہ کیس میں عمراکمل کو دفاع سے محروم رکھا گیا ہے ۔عمر اکمل کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے ۔عالمی ثالثی عدالت میں پی سی بی سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل کر چکا ہے۔پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو تین سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی پھرآزاد ایڈجیوڈیکٹر نے تین سالہ پابندی کو کم کرکے ڈیڑھ سال کر دیا تھا ل۔ عمراکمل کو دو مختلف مقامات پر فکسنگ کی آفر ہوئی تھی ۔کرکٹر عمراکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا اور ضابطہ اخلاق کی دو شقوں کی خؒاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

تازہ ترین