• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم کو ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں ایک پیشی سے استثنیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں یوسف رضا گیلانی کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کو 28 ستمبرکو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے پچیس سے زائد کاروباری شخصیات کے ایک بار پھر ورنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تازہ ترین