• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سندھ حکومت نے پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کی مخالفت کردی

کورونا، سندھ حکومت نے پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کی مخالفت کردی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کرونا وائرس کے ملک سے مکمل خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے 14سال سے کم عمر چھوٹے بچوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکتا جو وائرس کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشات اب بھی ملک میں موجود ہیں، ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، کرونا کے خاتمے تک پرائمری، مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے، جب تک کورونا ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔

تازہ ترین