راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد میں بدھ کی علی الصبح بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، اس دوران واسا نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مشینری و عملہ نشیبی ایریاز میں منتقل کر دیئے، ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود لئی نالہ اور نشیبی ایریاز کی نگرانی کرتے رہے۔ اس دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح 6فٹ تک رہی جبکہ واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہا، اسلام آباد میں 26جبکہ راولپنڈی میں 22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ بارش ہوئی۔