العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے ۔
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت احتساب عدالت میں یکم ستمبر کو ہو گی، اپیل پر سماعت ہائیکورٹ کا دو رُکنی بینچ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔
نیب کی جانب سےنواز شریف کی سزا میں اضافےکی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، نیب کی جانب سے اپیل میں نواز شریف کی7 سال قید کی سزا بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت بھی یکم ستمبر کو ہو گی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب نے اپیل کر رکھی ہے۔