• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا

پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے قائم اہم ترین تنظیم پاک جاپان بزنس فورم کے نومنتخب چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت کلیم فاروقی کو تنظیم کا چیئرمین منتخب ہونے پر جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد اور پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری ماتسودا Mr Kuninori Matsuda نے مبارکباد کا پیغام دیا۔

مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک جاپان بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کے فروغ میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔

اس حوالے سے تنظیم کے نو منتخب چیئرمین کلیم فاروقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے جاپان اور پاکستان کے سفراء کرام سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

کلیم فاروقی نے کہا کہ وہ پاک جاپان بزنس فورم کے زریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی جہت تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی کاروباری اداروں کو جاپان میں تجارت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ہر ممکن وسائل اور توانائیاں فراہم کریں گے۔

کلیم فاروقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں خاص طور پر پاکستان کی بہت سی اشیاء جاپان میں باآسانی اپنی جگہ بنا سکتی ہیں تاہم ان پر اب تک کام نہیں کیا گیا لہذا ہماری کوشش ہوگی کہ جاپان کے لیے پاکستانی برامدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔

جاپانی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے اور پاکستانی اشیاہ کی جاپان میں کھپت کو بھی بڑھایا جاسکے جس کے لیے امید ہے کہ جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد اور کمرشل قونصلر طاہر چیمہ کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔

تازہ ترین