• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تصاویر آنے سے واضح ہوگیا وہ ٹھیک ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تصاویر آنے سے ہی واضح ہوگیا وہ ٹھیک اور مفرور ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نسل درنسل خاندانی غلامی سے نکل کر، تعصب کی عینک اُتار کر ملک کو ترقی کرتا دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں صرف شریفوں کے کاروبار میں ترقی ہوئی، احسن اقبال، رانا ثناء، مریم اورنگزیب جیسے معیشت دان ہوں وہاں معیشت کی زبوں حالی کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کو گروی رکھوا کر اپنے اثاثے 90 گنا بڑھانے والے معیشت پر بات کرتے ہوئے شرم کریں۔ 

تازہ ترین