خطرناک نیپاہ وائرس ملائیشیا میں چمگادڑوں سے سوروں، پھر انسانوں میں منتقل ہوا
نیپاہ وائرس دنیا کے خطرناک ترین وائرسز میں شمار کیا جاتا ہے، یہ خطرناک وائرس پہلی بار 1998-99 میں ملیشیا میں سور پالنے والے کسانوں میں پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری کے طور پر سامنے آیا تھا۔ نیپاہ وائرس چمگادڑوں سے سوروں اور پھر انسانوں میں منتقل ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں انسانی اموات اور لاکھوں سور تلف کیے گئے۔