• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازہ، اب تک 69 لاشوں کی شناخت، آج 27 میتیں لواحقین کے حوالے کی جائینگی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحۂ گل پلازا میں جاں بحق ہونے والے 69 افراد کی اب تک شناخت ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج 4 خواتین سمیت 27 افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی، 27 لاشوں کی حوالگی کے بعد لواحقین کو دی جانے والی لاشوں کی تعداد 66 ہو جائے گی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی میتیں اب بھی سرد خانے میں موجود  ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

سانحۂ گل پلازا پر حکومتی کمیٹی کی تفتیشی رپورٹ

حکومتی کمیٹی کی سانحۂ گل پلازا پر تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں فائر بریگیڈ اور پولیس کی نااہلی کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر نیو توکل فلاور اینڈ گفٹ شاپ میں رات سوا 10 بجے لگی، دکان کے مالک نے 11 سالہ بیٹے کو دکان پر چھوڑا ہوا تھا، جس نے ماچس کی تیلی جلائی جو غلطی سے مصنوعی پھولوں پر گر گئی، آگ بھڑکی اور آتش گیر مواد کی موجودگی کے باعث تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوکیدار نے 5 منٹ بعد بجلی بند کر دی تھی اور اس وقت عمارت کے اندر تقریباً دو ہزار سے ڈھائی ہزار لوگ موجود تھے۔

غیر محفوظ برقی وائرنگ، ایئر کنڈیشنرز اور کھلے پائپس نے صورتِ حال کو سنگین بنا دیا، عمارت میں بیسمنٹ کے علاوہ مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم موجود نہیں تھا، اے سی ڈکٹس کے ذریعے بہت کم وقت میں آگ بیرونی گیٹس کی چھت تک جا پہنچی۔

قومی خبریں سے مزید