• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 519 شفایاب


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 496نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 9افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 519 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 244 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 188مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 686کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 829مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 28 ہزار 282ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 367ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 233مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 188 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 766 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 248 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 515 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 527 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 682 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 64 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 254 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 61 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 655کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 24 لاکھ 63ہزار 513کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین