• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے اور علاقائی امن کیلئے کوشاں ہے،صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے اور علاقائی امن کے لیے کوشاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اُ ن کا استقبال کیا۔

 اس دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بین الپارلیمانی یونین ایک اہم تنظیم ہے، پاکستان امن وترقی اورتنازعات کےحل کے لیے ڈائیلاگ کو اہم سمجھتا ہے، بین الپارلیمانی یونین رکن ممالک کومسائل کےحل کیلئےڈائیلاگ کاراستہ فراہم کرتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور علاقائی امن کے لیے کوشاں ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امن کی کوششوں کوسبوتاژ کردیں گی، ترقی کےسفرکوخوشگوار بناناپاکستان اوربین الپارلیمانی یونین کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات زیادہ رابطہ کاری کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں، کورونا نے پارلیمانی سفارتکاری آگےبڑھانے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، بین الپارلیمانی یونین روابط کا سلسلہ کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی سےادارہ جاتی معاونت کو آگے بڑھانا ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر چیرمین سینیٹ کی جانب سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کو آئی پی یو کے130سال مکمل ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔

جس پر آئی پی یو کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

گیبریلا کیو یس بیرن کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کا ایک اہم، فعال اور مؤثر رکن ہے۔

تازہ ترین