• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام سرور نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو نقصان پہنچانے والے واجب القتل ہیں تو ابتدا غلام سرور خان سے کی جائے۔

وفاقی وزیر ہوابازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ غلام سرور نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا ہے، وہ 35 سال کے دوران کئی بار اقتدار میں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر غلام سرور کا جواز درست مانا جائے تو سب سے پہلی پھانسی کی سزا انہیں ہی دی جانی چاہیے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ غلام سرور نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا تذکرہ کرکے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ جعلی پائلٹس کےحوالے سے وفاقی وزیر نے جتنے دعوے کیے وہ سب جھوٹے نکلے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ غلام سرور نے دنیا بھر میں قومی ایئرلائن پر پابندیاں لگوادیں اور پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ غلام سرور 35 برسوں کے دوران حکومتوں میں رہے ہیں اور ان پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لاتعداد اراکین 35 برسوں میں کئی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ اراکین بھی واجب القتل ہیں؟

تازہ ترین