رواں برس شہروز سبزواری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے شوہر کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صدف کنول نے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہروز سبزواری کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا، کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے شہروز‘ لکھاہوا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’روح کا ملاپ ارتعاش کے ذریعے ہوتا ہے، انہیں کسی ظاہری نمود کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘
صدف کنول نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کی مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘
اداکار شہروز سبزواری آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہوں نے 2008 میں فلم ’کھلے آسمان کے نیچے‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔
شہروز نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں نام بنایا۔
یاد رہے کہ 31 مئی کو صدف کنول اور شہروز سبزواری نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا۔
اس سے قبل شہروز شبزواری نے سال 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔