• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظفر رحمان ماضی کو یاد کر کے اداس ہوگئے

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے اداکار اظفر رحمان ماضی کو یاد کر کے اداس ہو گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ضرب المثل کی حیثیت اختیار کرنے والے شعر کا ایک مصرع لکھا۔


اداکار نے کہا کہ یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ہمارے ماضی میں کچھ ایسی باتیں اور یادیں ہوتی ہیں جنہیں یاد بھی نہیں کیا جا سکتا اور بھلایا بھی نہیں جا سکتا۔

اداکار کے مطابق ایسی باتیں جب بھی ذہن میں آتیں ہیں تو انسان کو پریشان اور اداس کر دیتی ہیں۔

اظفر رحمان پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفر اپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بھی جانے جاتے ہیں۔

اظفر رحمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، جس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

انہوں نے مہوش حیات کے مقابل فلم ’چھلاوہ‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین