پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ احمد فراز آمریت کے خلاف لڑنے والوں اور جمہور کی امنگوں کے ترجمان شاعر تھے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان کے ذریعے احمد فراز کی 12 ویں برسی پر پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ احمد فراز دستِ ستم پر بیعت نہ کرنے کا پرچار کرنے والے اور جمہوریت کے حامی تھے، انہوں نے شہید بھٹو کی شہادت پر ’سارا شہر بلکتا ہے‘ جیسی شاندار نظم لکھی تھی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آمر ضیاء نے احمد فراز کو قید کیا، غدار ہونے کا الزام لگایا اور جلا وطنی پر مجبور کیا، عوامی حقوق کی جنگ میں شامل ہر فرد و سیاسی کارکن احمد فراز کی مزاحمت کا وارث ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی طویل جدوجہد میں بھاری قیمت و قربانیوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، احمد فراز کی مزاحمتی شاعری ہماری روح میں سمائی ہوئی ہے۔