• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگا آٹا کیس، وزیرِ خوراک KPK اور دیگر کل طلب

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمت سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا، سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو کل طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس قیصر رشید نے سوال کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب صوبائی حکومت کیا کر رہی ہے؟ عام آدمی کو 20 روپے کی روٹی مل رہی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ چینی کا بھی بحران ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟ چینی کے بحران میں ملوث افراد کو حکومت نے کلین چٹ دے دی، وہ بڑے مگر مچھ کہاں چلے گئے؟

جسٹس قیصر رشید نے مزید کہا کہ جہاں ضروت نہیں حکومت وہاں پر پیسے خرچ کر رہی ہے، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے خود مارکیٹ میں جا کر آٹا دیکھا ہے، سرکاری ریٹ پر جو آٹا مل رہا ہے وہ چوکر ہے آٹا نہیں ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اربوں کا آٹا ضائع ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں پنجاب سے 150 روپے مہنگی گندم مل رہی ہے، سستا آٹا کیسے بیچیں؟

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمت سے متعلق درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین